دوسرا ٹی 20: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف

pakistan vs Australia t20

pakistan vs Australia t20

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو کامیابی کے لئے ایک سو باون رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے برق رفتاری سے اننگز کا آغاز کیا، محمد حفیظ نے پہلے ہی اوور میں تین چوکے لگاڈالے۔ اگلے اوور کی دوسری گیند پر عمران نذیر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد آنے والے بیٹسمین ناصر جمشید نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لئے چھہتر رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں بیٹسمین نصف سنچریاں اسکور کرنے میں ناکام رہے اور پینتالیس پینتالیس رنز بناکر آٹ ہوئے۔ حفیظ اور ناصر جمشید کے آٹ ہونے کے بعد اکمل برادران نے اسکور میں اضافہ کیا۔ ایک سو تینتالیس کے مجموعی اسکور پر عمر اکمل تیرہ رنزبناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں پر ایک سو اکیاون رنزبنائے۔ کامران اکمل نے چھبیس گیندوں پر تینتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔