سندھ (جیوڈیسک) سندھ کے سابق وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عدلیہ کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے دوسرے وزیراعظم کی قربانی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عام انتخابات میں سونامی اور شیر کی لڑائی میں تیر آگے نکل جائے گا۔
کراچی میں سینیئر صحافی شمیم الرحمان کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل کی ہے۔ دوسرے وزیراعظم کی قربانی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کم وقت رہ گیا ہے بلدیاتی انتخابات عام انتخابات کے بعد ہونے چاہئیں۔
ایک سوال پر منظور وسان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں سونامی اور شیر کی لڑائی میں تیر آگے نکل جائے گا اور حکومت پیپلزپارٹی کی بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بدامنی پھلانے میں ڈرگ مافیا لینڈ مافیا اور ایرانی پٹرول اسمگل کرنے والوں کا ہاتھ ہے۔