آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکن بیٹسمین اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں مصروف ہیں۔ پالی کیل ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا نے دو سو تئیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی۔ ریان ہیرس نے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔ سنگا کارا انہتر رنز پر کلارک کو کیچ دیکر رخصت ہوئے۔ مہیلا جے وردنے اکیاون رنز بناکر کوپ لینڈ کی وکٹ بنے ۔ کھانے کے وقفے سے پہلے بارش بھی سری لنکا کی مدد کو آ گئی۔ جس وقت کھیل رکا۔ سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر دوسو اٹھاسی رنز بنائے تھے۔ سمارا ویرا سینتیس اور پرسنا جے وردنے تیرہ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ سری لنکاکی برتری صرف اکیاون رنز ہے اور انکی چار وکٹیں باقی ہیں۔