اسٹیٹ بینک نے تین چھ اور بارہ ماہ کے لیے دو سو سڑسٹھ ارب نواسی کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کردیے۔ اسٹیٹ بینک نے تین ماہ کی مدت کے لیے گیارہ اعشاریہ سات آٹھ فیصد شرح سود پر سات ارب پینتالیس کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کیے ، چوراسی ارب تیراکروڑ روپے مالیت کے چھ ماہ کے بینچ مارک ٹریثری بل گیارہ اعشاریہ سات نو اور بارہ ماہ کی مدت کے لیے ایک سو چھیتر ارب اکتیس کروڑ روپے کے مارکیٹ ٹریثری بلز فروخت کردیے۔اسٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر ان ٹریثری بلز کے لیے چار سو اکیس ارب چھ کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی