دولت مشترکہ: 2018 کے کھیل آسٹریلیا میں ہوں گے

commonwealth games

commonwealth games

دوہزار اٹھارہ کے دولت مشترکہ کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی آسٹریلیا کریگا، کھیل کا انعقاد گولڈ جزیرے میں ہوگا۔ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے اعلان کے مطابق کھیل مقابلوں کی میزبانی کیلئے آسٹریلیا اور سری لنکا میں مقابلہ تھا۔
فیڈریشن نے رائے شماری کرائی جس کے دوران آسٹریلیا کے حق میں تینتالیس جبکہ سری لنکا کے حق میں ستائیس ووٹ آئے اور اس طرح کھیل مقابلے آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں ہوں گے۔ اس سے پہلے چار بار آسٹریلیا دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی حاصل کر چکا ہے۔