فیصل آباد(جیوڈیسک)دوماہ کی بندش کے بعد فیصل آباد میں سی این جی کھول دی گئی ہے۔ سی این اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قظاریں گیس ملنے پر رکشہ ڈرائیور بھی خوش سوئی نادرن گیس نے اعلان کے مطابق فیصل آباد کے سی این جی اسٹیشنز کو آج سے دو ز کے لیے گیس کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
جس کے بعد سی این جی مالکان نے اسٹیشنز کھول دیے ہیں جس کے بعد گیس بھروانے کے لیے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قظاریں لگی ہے تاہم پھر بھی شہری سی این جی کی دستیابی پر خوش ہیں جبکہ سی این جی رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ وہ گیس دستیاب ہونے سے انہیں مہنگے فیول کی بجائے اب سستی سی این جی دستیاب ہونے سے انکو زیادہ بچت ہو گی اور انکا روزگار بہتر ہو گا۔