دوکانداروں نے خالد شیخ کی سرپرستی میں بجلی اور حکمرانوں کے خلاف جلوس نکالا
Posted on May 31, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : مسلم بازار کے دوکانداروں نے خالد شیخ کی سرپرستی میں بجلی اور حکمرانوں کے خلاف جلوس نکالا ، جلوس میں مسلم بازار کے بہت بڑے مجمے نے شرکت کی ، جس میں حاجی سردار مبین احمد ، فیصل شیخ عثمان شیخ عدنان ، جاوید ، نوید احمد ، عتیق احمد ، شیخ کرامت کلاتھ ہائوس والے اور دیگر دوکانداروں نے شرکت کی جلوس کے شرکاء مسلم بازار سے ہوتے ہوئے ، تمبل چوک میں گئے ، جہاں پر انہوں نے انجمن تاجران کے خلاف حکومت کے خلاف اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی ، اس موقع پر خالد شیخ نے کہا کہ ہماری مرکزی انجمن تاجران بھی کبھی نہیں کر رہی ، وہ بھی حکومت کی طرح مست قلندر ہے ، انجمن تاجران کا حساب جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت چور ، واپڈا چور اور سب سیاستدان چور ہیں ، یہاں پر چور اور کتی سب اکٹھے ملے ہوئے ہیں ۔