ایم کیو ایم(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فارق ستار نے دوہری شہریت کے حوالے سے نئے حلف نامے جمع کروائے جانے کے حکم کے حوالے سے ایک آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ دوہری شہریت کے حوالے سے حلف نامے جمع کروائے جانا آئین اور قانون کے تحت ضروری نہیں ہے ۔عدالت نے یہ حلف نامے 30نومبر تک جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔اس صورت میں وہ اراکین پارلیمنٹ جو دوہری شہریت نہیں رکھتے حلف نامے جمع نہ کروائے جانے پر نا اہل ہو جائیں گے۔
فارق ستار نے استدعا کی ہے کہ اس درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں اور مقررہ مدت تیس نومبر کو ختم ہو رہی ہے جس میں درخواست کی سماعت انتیس نومبر کو کی جائے۔فاروق ستار کی جانب سے اعتزاز احسن نے اپنا وکالت نامی بھی عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔