دوہری شہریت کیس میں ضلع گجرات کے سیاست دان بھی متاثر ہو سکتے ہیں
Posted on June 6, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : دوہری شہریت کیس میں ضلع گجرات کے سیاست دان بھی متاثر ہو سکتے ہیں ، سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت مقدمہ برائے دوہری شہریت زیر سماعت ہے جس میں درخواست دہندہ نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے افراد جب پاکستان کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرتے ہیں تو وہ اس ملک کے قانون و قائدے کی پابندی کا حلف دیتے ہیں ، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ایسے لوگ جو دوہری شہریت رکھتے ہیں اور کسی دوسرے ملک کے ساتھ وفاداری کا حلف دیتے ہیں ، وہ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے اور وہ پاکستان کے اندرونی مسائل سے آگاہ نہ ہیں ، دوہری شہریت کیس میں ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے کئی سیاسی گھرانے بھی متاثر ہو سکتے ہیں اور دوہری شہریت کے باعث وہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں جبکہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اندرونی طور پر رابطے کر کے قانون سازی کرنے کیلئے کوشاں ہے ، جس سے ایک بار پھر ایسے افراد قوم پر مسلط ہو سکتے ہیں ، جو کہ دوہری شہریت کے حامل ہوں اور عوام کے مسائل سے نا آشناہوں ۔