فیصل آباد(جیوڈیسک)سیکرٹری ایجوکیشن نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں بائیس طلبا کو دوبارہ لیپ ٹاپ ملنے پر ایکشن لے لیا ۔ دنیا نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ان طلبہ کو کالج سے فارغ کر دیا گیا۔
دنیا نیوز نے آج صبح پنجاب حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ کی تقسیم کیمنصوبے میں بوگس انٹریوں کا انکشاف کیا تھا جس پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے فیصل آباد گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی میں وزیر اعلی لیپ ٹاپ اسکیم میں گھپلوں پر تحقیقات کا حکم دیا ۔سیکریٹری ہائر ایجوکیشن اعجاز منیر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ 22 طلبا نے جعلسازی سے اپنے نام فہرست میں شامل کرا ئے۔ ان طلبا کو جعلسازی کرنے پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے۔