سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے تحت ممتاز قادری کے حق میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے دورہنماں سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پرامن ہڑتال کی کل دی تھی تاہم پولیس نے ہمارئے رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کردئیے اور بڑی تعداد میں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سنی تحریک کے گرفتار رہنمائوں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔