لاہور(جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
صدر کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ ہائیکورٹ نے عہدہ چھوڑنے کی توقع کی تھی جسے نہ ماننا توہین عدالت نہیں۔ آرٹیکل 248 کے تحت صدر ،گورنر اور وزیر اعلی عدالت کو جوابدہ نہیں ۔ صدر کچھ غلط کرے تو اس کا مواخذہ ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل درخواست گزار اے کے ڈوگر اور اظہر صدیق ایڈوکیٹ اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں ۔