وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ منصور اعجاز قابل اعتماد نہیں اس کے بیانات کی وجہ سے امریکہ کو خود اسکے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔ وزارت داخلہ میں نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دو مئی کے واقعہ کا صدر آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں اور امریکہ خود بھی منصور اعجاز کے بیانات کی تردید کر چکا ہے۔ انہوں نے اس سے قبل اعلی سطح کے اجلاس کی صدرات کی اور محرم کے دوران ملک بھر میں سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔