لندن : دوہزارویں ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو فتح کے لیئے ممکنہ ایک سو بیس اوورز میں چار سو اٹھاون رنز کا ہدف دیا ہے۔ لارڈز میں ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈنے پانچ رنز کوئی کھلاڑی آٹ نہیں سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو چونسٹھ رنز پر انکے چار اور ایک سوسات رنز پر پانچ کھلاڑی آٹ ہوگئے۔اس مرحلے پر میٹ پرائر اور اسٹورٹ براڈ نے ایک سوباسٹھ رنز کی ناقابل شکست شراکت سے انگلینڈ کا اسکوردوسوانہتر رنز تک پہنچادیا۔ میٹ پرائر نے چھٹی سنچری بنائی اور ایک سوتین جبکہ اسٹورٹ براڈ چوہتر رنز بناکر ناٹ آٹ رہے ۔ اسی اسکور پر اینڈریو اسٹراس نے انگلینڈ کی دوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کردی۔ بھارت کے ایشانت شرما نے انسٹھ رنز دیکر چار وکٹ لئے۔بھارت کو ممکنہ ایک سوبیس اوور میں تاریخی ٹیسٹ جیتنے کیلئے چار سو اٹھاون رنز کا ہدف ملاہے۔سچن ٹنڈولکر نے پہلی اننگز میں چونتیس رنز بنائے تھے ۔انکے سنچری بنانے پر بھارت میں بیس کروڑ سے زیادہ کا سٹہ لگا ہوا ہے۔