پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں سال 2012 کے دوران ساڑھے گیارہ سو ارب سے زائد مالیت کے سودے طے پائے۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران سونے کے مستقبل کے سودے سات سو چوبیس ارب روپے مالیت کے ساتھ سرفہرست رہے جس کا مجموعی کاروبار میں حصہ تریسٹھ فیصد کے قریب رہا۔ تیس فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر خام تیل کے سودے رہے جن کی مالیت تین سو سینتالیس ارب روپے رہی۔
ایک تہائی کمی کے ساتھ چاندی کے تراسی ارب کے سودے طے پائے۔ ایکسچینج کے دیگر اجناس کے سودوں میں کاروباری حجم نہ ہونے کے برابر رہا ۔ اس بات کا تاثر ضرور ملتا ہے کہ تاحال مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروبار کے بجائے سٹے بازی زیادہ ہو رہی ہے۔