دھندڑ میں ہونے والی لڑائی دوخاندانوں کی خاندانی دشمنی کو جماعتی لڑائی کا رنگ نہ دیا جائے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دھندڑ میں ہونے والی لڑائی دوخاندانوں کی خاندانی دشمنی کو جماعتی لڑائی کا رنگ نہ دیا جائے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا نام استعمال کرنا اچھی روایت نہ ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد اور سٹی صدر چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ دھندڑ میں دوخاندانوں میں بڑے عرصہ سے لڑائی چلی آرہی ہے۔

ایک دوسرے کیخلاف کئی مقدمات قائم ہیں گزشتہ دنوں بھی ہونے والی لڑائی پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے اس کو جماعتی رنگ دیکر پیپلزپارٹی کو بدنا م کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خاندانوں کی لڑایوں میں جماعتوں کو استعمال کرنا اچھی روایت نہ ہے خواہ وہ پیپلز پارٹی ہو یا نون لیگ ہم اسکی مذمت کرتے ہیں ۔