بالی وڈ(جیوڈیسک)خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے۔ عامر خان نے دھوم تھری میں نیا ہیر کٹ کیا لیا،ابھیشیک بچن نے بھی ہیر اسٹائل تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بالی وڈ جاسوسوں کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچن ممبئی کے ایک پوش علاقے میں واقع ہیر سلون کے چکر لگا رہے ہیں۔ ہیر سیلون کے مالک عالم حکیم سے جب ابھیشیک کے نئے ہیر اسٹایل سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا۔
اطلاعات ہیں کہ بچن جونیئر نے ہیر سیلون کے مالک سے دھوم تھری کیلئے ہیر اسٹائل سے متعلق مشورے لئے ہیں اور لینے بھی چاہئیں۔ جب عامر خان جیسا منجھا ہوا اداکار سامنے ہو تو ابھیشیک کی ٹانگیں شیک ہونا لازمی ہے۔