دھونی الیون کے ڈریسنگ روم کا پول کھل گیا

MS Dhoni

MS Dhoni

بھارتی میڈیا نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے ایک روزہ سیریز میں شکست پانے والی دھونی الیون کے ڈریسنگ روم کا پول کھول دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرین شرٹس سے دوسرے میچ میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں مکمل سکوت طاری تھا جب کہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے بد ترین شکست پر کسی کھلاڑی سے کوئی بات نہیں کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریسنگ روم میں بھارتی کوچ ڈونن فلیچر نے کسی کھلاڑی کی خامیوں پر روشنی ڈالی اور نہ ہی شکست پر کوئی تبصرہ کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے آدھے سے زیادہ کھلاڑی کوچ سے بات تک گوارہ نہیں کرتے جب کہ کپتان دھونی بھی رتن سوریش رائنا ، راوندرا جدیجا اور روی چند ایشون کو دیگر کھلاڑیوں پر ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر کھلاڑی دھونی کے اس رویے سے ناخوش ہیں۔