الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے دہری شہریت نہ ہونے کا حلف نامے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مدت میں تیس نومبر تک توسیع ارکان پارلیمنٹ کی درخواست پر کی گئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ تصدیق کے بغیر حلف نامے منظور نہیں ہوں گے اور ایسے حلف نامے ارکان کو واپس بھیج دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق 165 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے دہری شہریت کے حوالے سے حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے۔
قومی اسمبلی کے 75 اور سینیٹ کے 29 ارکان نے حلف نامے جمع نہیں کرائے۔ سندھ اسمبلی کے 29 ،پنجاب اسمبلی کے 24، خیبر پختون خواہ کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے ایک رکن نے حلف نامہ جمع نہیں کرایا ہے۔