اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں دہری شہریت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جمیل ملک جن کا مسلم لیگ ن سے تعلق ہے اور جو این اے 107سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کی رکنیت معطل کردی ہے۔ جمیل ملک کے پاس ہالینڈ کی شہریت تھی تاہم ان کے وکیل کا کہنا تھا وہ ہالینڈ کے نیشنل ہیں شہری نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی ان میں فرح ناز اصفہانی،رحمن ملک اورزاہد اقبال شامل ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے دشمن نہیں۔آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کرتی ہے عدالت نہیں ۔