اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن دہری شہریت والے35 ارکان پنجاب اسمبلی کی قسمت کا فیصلہ آج کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے دہری شہریت ریفرنس میں سماعت کیلئے جن ارکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کیا ہے۔
طلب کیے گئے ارکان میں زعیم قادری، طارق محمود، راجا شوکت عزیز بھٹی، غلام سرور، رانا بابر حسین، ڈاکٹر فرخ جاوید ، سید رضا علی گیلانی، پیر کاشف علی چشتی، طاہر خلیل سندھو، مخدوم محمد ارتضی، عارفہ خالد پرویز، شہریار ریاض، ظفر ذوالقرنین ساہی، تنویر الاسلام، حمیرہ اویس شاہد، زیب جعفر، سمیعہ امجد، مسرت حسین، رضیہ جوزف، مخدوم سید افتخار گیلانی، فوزیہ بہرام، محمد سعید مغل ، سردار محمد حسین، فائزہ احمد ملک، عمران خالد بٹ، شاہ جہاں احمد بھٹی، علی حیدر ، نور خان، حافظ میاں نعمان، محسن لطیف ، ملک شمشیر حیدر، عمران اشرف اور محمد یار ہراج شامل ہیں۔
دو ارکان جمیل اشرف اور طاہر علی جاوید دوہری شہریت کے باعث استعفی دے چکے ہیں مگر انہیں بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان ارکان کو الیکشن کمیشن کے سامنے صفائی پیش کرنا ہو گی کہ ان کے پاس صرف پاکستانی شہریت ہے ورنہ وہ نااہل ہو سکتے ہیں۔