اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیابی کے لئے عوام کے دل جیتنا ہوں گے، بہتر نظام حکومت کے لئے مضبوط پارلیمنٹ ضروری ہے۔ اسلام آباد میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم’ سارک ‘کی سپیکر کانفرنس شروع ہو گئی۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن سب کے مفاد میں ہے۔
انتہا پسندوں کے خلاف کامیابی کیلئے لوگوں کے دل اور دماغ جیتنا ہوگا۔ صدر نے کہا کہ جنوبی ایشیا جمہوری ارتقا کے دور سے گزر رہا ہے۔ بہتر نظام حکومت کے لئے مضبوط پارلیمنٹ ضروری ہے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے دلیرانہ فیصلے کئے گئے۔ صدر نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو سپیکر کانفرنس کی چیئرپرسن بننے پر مبارکباد بھی دی۔