بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے دہشت گردوں کی مدد کا الزام پاکستان نے مسترد کر دیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے بیانات تعلقات میں بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ کے پاس کوئی اگر ثبوت ہیں تو پاکستان کو فراہم کریں۔