وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنے والے اسکالرز، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور میڈیا کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ انسانی حقوق اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستانی قوم آج بھی دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہوئی ہے۔ گلوبل اینٹی ٹیررزم فورم میں ترکی، پاکستان اور امریکا سمیت تیس ممالک کے مندوبین شریک تھے۔