دہشتگردی کا مقصد متوقع انقلاب کو روکنا ہے، جی کیو ایم
Posted on February 2, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی (پ ر)کراچی میں جاری قتل و غارت گری اور گزشتہ دوروز کے دوران پیش آنے والے تشویش و افسوسناک واقعات میں معصوم جانوں کا ضیاع اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر داخلہ رحمن ملک کا یہ کہنا کہ جلد کراچی میں گھمسان کی دہشت گردی ہوسکتی ہے بالکل درست ہے اور فروری کا مہینہ شاید عوام اور کراچی کے شہریوں کیلئے بہت بھاری ثابت ہوگا۔
گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا کہ حالات و واقعات بتا رہے ہیں کہ کچھ نادیدہ قوتیں پاکستان میں انتخاب کے ذریعے آنے والے انقلاب کو روکنا چاہتی ہیں اسلئے انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے امن و امان کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے تا کہ دہشت گردی کو جواز بناکر یا تو فوجی ایکشن کو جواز فراہم کیا جاسکے یا پھر انتخابات کے التوأ کی راہ ہموار ہو جائے یا پھر منظور نظر سیاستدانوں پر مشتمل تین سال کیلئے قومی حکومت تشکیل دینے کے منصوبے پر عمل کیا جاسکے۔ دہشت گردی کے پس پردہ محرکات کچھ بھی ہوں اور ہاتھ کسی کا بھی ہو مگر نقصان ملک و قوم کا ہو رہا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com