دہشتگردی کیخلاف عزم کو کوئی کمزور نہیں کرسکتا،اوباما

 Obama

Obama

امریکی صدر براک حسین اوباما نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف امریکہ کے عزم کو کوئی کمزور نہیں کرسکتا،جنگ کسی مذہب کیخلاف نہیں دہشتگردی کیخلاف ہے۔
واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائن الیون حملوں کے بعد ثابت ہوا کہ امریکا کو توڑا نہیں جاسکتا۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہلاک ہونیوالے امریکی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ دس سال سے ثابت ہوا ہے کہ امریکہ اپنا دفاع کرنا چاہتا ہے۔ امریکی کو پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط بنائیں گے۔ براک اوباما نے کہا کہ عراق اور افغانستان کی خودمختاری چاہتے ہیں۔