گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور اس کے لیے باہمی اتحاد و اتفاق ضروری ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر خیبر پختونخوا بیریسٹر مسعود کوثر اورگورنر پنجاب کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ صوبے میں میرٹ کو ترجیح دینے کے لئے اقربا پروری کا خاتمہ ضروری ہے تا کہ ایماندار اور فرض شناس آفیسرز سامنے آئیں۔