وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد امن کا راستہ اختیار کریں، آئندہ بلوچستان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چار ہزار سے زائد نوجوانوں کی پاک فوج میں شمولیت کے موقع پر پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے چار ہزار چار سو سینتالیس ریکروٹس تربیت کے بعد پاک فوج کا حصہ بن گئے اس سلسلے میں پاسنگ آٹ پریڈ کی شاندار روایتی تقریب کوئٹہ چھانی کے خالد بن ولید پریڈ گرانڈ میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ،گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی، صوبائی وزرا، قبائلی عمائدین اور ریکروٹس کے والدین نے شرکت کی۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ریکروٹس سے سلامی لی اور پریڈ کا معائنہ کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ صوبے کے نوجوانوں کی پاک فوج کی شمولیت اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ بلوچستان وطن عزیز کے وقار کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امن کا راستہ اختیار کریں،ترقی مخالف عناصر صوبے کے عوام کو زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتے انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کے ساتھ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں کاازالہ کرنے میں سنجیدہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دنیا بھر کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان پاک فوج کی بدولت محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اسے کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ تقریب سے کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹننٹ جنرل جاوید ضیا نے بھی خطاب کیا تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آرہی ہے دہشت گردی کے خلاف افغان حکومت کے ساتھ ملکر لائحہ عمل تیا رکررہے ہیں وزیر اعظم نے مزاحمت کرنے والے عناصر کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ناراض لوگوں سے بات چیت موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔