بھارت (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے اور دہشتگرد بھارتی حدود میں داخل ہونے کیلئے سمندری راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔ زرائع کے مطابق ڈی جی پیز اور آئی جی پیز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا۔امر نات یاترا اور پنچایت انتخابات کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔
تاہم لائن آف کنٹرول سے دراندازی کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش ہیں اور خدشہ ہے کہ دہشتگرد سمندری حدود کے ذریعے بھارت میں داخل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اندرون ملک مذہبی اختلافات، تفرقہ بازی پر تشدد واقعات اور جھڑپوں کو بھی باعث تشویش قرار دیا اور کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ملک کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔