پراسیکیوٹر جنرل پنجاب صداقت علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بری ہونے کی سب سے بڑی وجہ نالائق تفتیشی افسر ہیں۔ صداقت علی خان کا کہنا تھا کہ پولیس کے تفتیشی افسران کی ٹرینینگ بہت ضروری ہے اس حوالے سے جرمن پولیس کے ساتھ ملک کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہ دہشت گردوں کے بری ہونے کہ وجہ ناقص پراسکیوشن نہیں بلکہ ناقص تفتیش ہوتی ہے جس کا ذمہ دار تفتیشی افسر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک جتنے بھی دہشت گرد بری ہوئے ہیں ان کی بریت کیخلاف اپیلیں لاہورہائیکورٹ میں دائر کردی ہیں۔