امریکا : (جیو ڈیسک) ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک سے زائد مقتدر قوتیں ہیں، ہر ایک سے الگ طریقے سے نمٹنا ہوتاہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اسلام آباد کا ساتھ لازمی ہے۔ واشنگٹن میں گلوبل چیفس آف مشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہاکہ شدت پسندی کے خاتمے، خطے کے معاشی استحکام اور علاقائی تعاون کیلئے پاکستان کی مدد نا گزیر ہے۔
پاکستان میں ایک سے زائد مقتدر قوتوں کا ذکر کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ ان سے ایک ہی وقت میں الگ الگ طریقے سے نمٹنا بہت کٹھن ہے تاہم یہ مشکل بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
افغانستان کے متعلق ہیلری نے کہاکہ کابل میں امریکا کی کامیابی وہاں کی حکومت کی کامیابی ہے۔ ہلیری کلنٹن کاکہنا تھا کہ افغانستان میں مکمل امن اور بھائی چارہ چاہتے ہیں۔ امریکا کی خواہش ہے کہ افغان عوام معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرے۔