امریکہ اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں بحرالکاہل میں گواہم کے علاقے میں شروع ہوئیں۔جمعرات کو شروع ہونے والی تربیتی مشقوں کے پہلے مرحلے پیسفک ایگل کے دوران بحری جہازوں کے درمیان رابطے اور رکاوٹوں کی تربیت دی گئی۔تین روزہ مشقوں میں فلپائن کے سمندر میں دہشت گردوں کے قبضے سے جہاز کو بچانے والے روسی کروز میزائل بردار جہاز وریگیگ، فٹزیگرلڈ اور میک کیمبل فلپائن کے سمندر میں دہشت گردوں کے زیر قبضہ ایک جہاز کو آزاد کرانے کی مشق کریں گے۔تربیت کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان احترام اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی اور خطے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے فروغ میں کمی سمیت بحرالکاہل میں روس اور امریکہ کے مفادات مشتترکہ ہیں۔