دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک ہو گئی ہے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم کے خلاف تھی۔

یہ عدالتیں جمہوریت اور آئین کی روح کے منافی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ دھاندلی سے متعلق عدالتی کمیشن کے قیام کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج پاکستان پہنچ کر پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ کوئی جرم نہیں، جسے چھپایا جائے۔ عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی جماعت دوبارہ دھرنا نہیں دے گی۔ تاہم احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔