برطانیہ : (جیو ڈیسک) ایک ہوائی جہاز کو بم سے اڑانے کی سازش کے مجرم برطانوی شہری نے دہشت گردی کے کچھ دوسرے ملزمان کو سزا دلوانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ ساجد محمد پہلے برطانوی شہری ہیں جنہیں کسی دوسرے مقدمے میں گواہی دینے کے بدلے میں دہشت گردی کے جرم میں ملنے والے سزا کم ہو جائے گی۔
ساجد نے سن دو ہزار تین میں ہالینڈ سے امریکہ جانے والی ایک پرواز میں بم لے کر جانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن انہوں نے یہ ارادہ ترک کر دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ساجد نے بھی جہاز اڑانے کے لیے جوتے کے استعمال کا وہی طریقہ اختیار کرنا تھا جو امریکہ میں رچرڈ ریڈ نے استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔ ریڈ نے سن دو ہزار ایک میں امریکہ میں میامی میں جہاز تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔