لوئر دیر(جیوڈیسک) لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر افغان شدت پسندوں کا حملہ پسپا کر دیا۔جندول پاک افغان سرحدی علاقے مسکینی درہ، اینکل کے مقام پر رات گئے افغان شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔اڑھائی گھنٹے تک سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
تاہم سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانی شدت پسند باجوڑ کے راستے لوئر دیر میں داخل ہوئے۔ حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔