دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں آکسفورڈ کتاب میلہ گزشتہ روز منعقد ہوا

گجرات :گجرات میں پہلی دفعہ آکسفورڈ پریس کی طرف سے آکسفورڈ کتاب میلے کا انعقاد ،دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں آکسفورڈ کتاب میلہ گزشتہ روز منعقد ہوا ، کتاب میلے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ای ڈی او ایجوکیشن محمد کاشف طاہر تھے ، جبکہ اس موقع پر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز ، عامر جاوید چوہدری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شہزاد شفیق ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ساجد محمود قادری ، اسد حفیظ ، مظہر اقبال ،محمد فرید ، حبیب سلیم و دیگر بھی موجود تھے ۔ضیاء سید ، ذوالفقار علی شاہ و دیگر بھی موجود تھے ، ای ڈی او کا دی ایجوکیٹرز پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ، اس موقع پر ای ڈی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی کتاب کی اپنی اہمیت ہے ، اور طلباء و طالبات کو چاہیے کہ جہاں پر وہ جدید آلات کو حصول تعلیم کیلئے استعمال کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کتب بینی پر بھی زور دیں تا کہ وہ تاریخی و تعلیمی اہمیت سے آشنا ہو سکیں ، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آج کے طالب علم اور نوجوان نسل کتاب بینی سے کنارہ کش ہوتے جا رہے ہیں ، ۔