دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہائی سکول میں یوم صدیق اکبر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
Posted on April 26, 2014 By Majid Khan گجرات
گجرات: گجرات کے مایہ ناز تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہائی سکول میں یوم صدیق اکبر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ، جس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بارہ دری سکول محمد شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کا طرز زندگی ناصرف عام مسلمانوں کے لیے بلکہ حکمرانوں کے لئے بھی مشعل راہ ہے ، جب مسلم امہ کے حکمران اس دنیا سے رخصت ہوتے تھے تو وہ مقروض ہوتے تھے لیکن قوم مقروض نہیں ہوتی تھی ، مگر اب حکمران رخصت ہوتے ہیں تو قوم و ملک مقروض ہوتا ہے اور حکمران مقروض نہیں ہوتے ، حضرت ابوبکر صدیق نے جس طرح عملی طور پر اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ایک نمونہ دیا اس پر ہمیں عمل کرنا چاہیے۔
بچوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں اور جدوجہد کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے تا کہ وہ اچھے مسلمان اور بہترین شہری بن سکیں ، دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے اسی طرز پر تعلیم دی جا رہی ہے ، اور انہیں کامیاب شہری بنانے کیلئے تربیت کا عمل جاری و ساری ہے ، اس سلسلہ میں بارہ دری سکول کی انتظامیہ نے جدید ترین آلات اور تربیت یافتہ اساتذہ کی مدد سے بچوں کی نگہداشت کی جاتی ہے ، اس موقع پر بچوں نے درود و سلام پیش کیا ، ملک ترقی و سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com