دی لاسٹ اسٹینڈ ایشیا کے سینما گھروں میں آج ریلیز ہو گی

The Last Stand

The Last Stand

ہالی وڈ سپر اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر کی نئی فلم “دی لاسٹ سٹینڈ” ایشیا کے سینما گھروں میں آج ریلیز ہو رہی ہے۔

ایک بدنام منشیات سمگلر پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا ہے تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کو جل دینے کے بعد اس کی راہ میں آخری رکاوٹ ایک سرحدی چوکی ہے۔ مٹھی بھر ناتجربہ کار پولیس اہلکاروں پر مشتمل اس چوکی کا انچار ج ایک بہادر افسر ہے۔ اسے سمگلر کو ہر صورت بیرون ملک فرار ہونے سے روکنا ہے۔

یہ ہالی وڈ کی نئی ایکشن فلم “دی لاسٹ سٹینڈ” کی کہانی ہے جس میں آرنلڈ شوارزنیگر نے پولیس افسر کا کردار کیا ہے۔

آرنلڈ کہتے ہیں ان کی یہ فلم پوری دنیا میں پسند کی جائے گی۔ سنسنی سے بھرپور یہ فلم امریکا میں کل ریلیز ہو گی۔