کراچی کی مقامی عدالت نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت رؤف صدیقی کی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف توہین رسالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ رؤف صدیقی نے گلبرگ تھانے میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرنے سے انکار پر صوبائی وزیر نے عدالت سے رجوع کیا۔ سماعت کے موقع پر روف صدیقی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا گستاخ رسول ہیں جس کی گواہ پوری دنیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی و زیر صنعت و تجارت روف صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا توہین رسالت کے مرتب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے دور وزارت میں سوائے پرچیاں جمع کرنے کے کوئی دوسرا کام نہیں کیا۔