ذوالفقار مرزا کی ستار بچانی کے اعشائیے میں شرکت

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

کراچی : ذوالفقار مرزا نے دس اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستاربچانی کے عشائیہ میں شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا سابق رکن قومی اسمبلی شمشاد بچانی کے بیٹے کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شریک ہوئے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی اور وزرا بھی موجود تھے۔
عشائیے کے دوران سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔ عشائیے میں صادق میمن، آغا تیمور، شرجیل میمن، مکیش چاولہ بھی موجود تھے۔