راؤ شکیل کی تقرری وزیراعظم نے کی۔ حامد سعید کاظمی

Hamid Kazmi

Hamid Kazmi

حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حج کرپشن کیس میں مجھے بلاوجہ گھسیٹاگیا، راؤ شکیل کی تقرری وزیراعظم نے میری مخالفت کے باوجود کی۔
پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ نیب کیسز اوورایج اورای سی ایل پرنام ہونے کے باوجود رائو شکیل کی تقرری کی گئی، انھوں نے کہا کہ راؤ شکیل نے ننانوے لاکھ کی گاڑی وزیراعظم کے بیٹے کو گفٹ کی ، الزامات غلط ثابت ہونے کے باوجود ضمانت منظورنہیں کی جارہی۔ سپریم کورٹ میں میرے خلاف تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے، انصاف نہیں دیاجارہا۔ معلوم نہیں کون سادروازہ کھٹکٹھاں۔