رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا اجلاس ہوا
Posted on October 11, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا اجلاس نو منتخب صدر مہر محمد حبیب بسوی کی زیر صدارت رائس ملز ایسوسی ایشن کے آفس میں منعقد ہوا ، اجلاس کا باقاعدہ آغاز جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان اکبر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ، اجلاس میں متفقہ طور پر سابق صدر غلام رسول شارق کو رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا سرپرست منتخب کیا گیا ، اجلاس میں سالانہ ممبر شپ فیس 7500ساڑھے سات ہزار روپے سے بڑھا کر 8500ساڑھے آٹھ ہزار روپے کر دی گئی ، جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چیمبر کی رکنیت ہر ممبر لازمی حاصل کرئے گا اور چیمبر کی ممبر شپ فیس بھی سالانہ فیس کے ساتھ جمع کروانی ہو گی ،اور رائس ملز ایسوسی ایشن کے وہ ممبران جو چیمبر کے ممبر ہیں وہ اپنے کارڈ کی فوٹو کاپی سالانہ ممبر شپ کے ساتھ جمع کروا دیں تو ان سے ممبر شپ فیس چیمبر وصول نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں رائس ملز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کیلئے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ، جس میں دوسرے اضلاع سے بھی رائس سے متعلقہ احباب کو بھی دعوت دی جائے گی ، اجلاس میں دیگر کئی اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ، اجلاس میں سید امام شاہ ، چوہدری وقار عزیز ، میاں عمران منیر ، صابر حسین چیچی ، حاجی غفار حسین ، حاجی عاشق حسین ، ملک یاسر شریف ، چوہدری غلام محمد ، چوہدری قیصر محمود ، سید محمد طاہر ، شعیب احمد ساہی ، چوہدری عظمت ، بشیر احمد کنگ ، چوہدری عبید اللہ اور چوہدری شاہد حسین نے بھی شرکت کی ، اجلاس کے آخر میں سید امام شاہ نے امت مسلمہ اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی۔