راجن پور: (جیو ڈیسک) پولیس نے دو ماہ قبل اغواء کی گئی لڑکی کو مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا۔ کارروائی کے دوران ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔
راجن پور کے نواحی علاقے چک شہید کے ایک گروہ نے جام پور سے دو ماہ قبل بائیس سالہ شازیہ بی بی کو اغواء کیا تھا، جس پر تھانہ جام پور اور حاجی پور پولیس نے مشترکہ کاروائی کارروائی کی۔
شازیہ بی بی کی بحفاظت بازیابی کے بعد اغوا کاروں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی تصور عباس جاں بحق ہوگیا، زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش جاری ہے۔