راجن پور : (جیو ڈیسک)راجن پور کی تحصیل جام میں پولیس کا ایک مغوی کو بازیاب کرانے کی کوشش کے دوران اغوا کاروں سے مقابلہ کے دوران دو پولیس اہلکار وں سمیت مغوی جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔جام پور تھانہ ہرند کے علاقہ میں ڈی پی او راجن پور اصف شہزاد کی سربراہی میں مغوی حق نواز کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن فائرنگ کا تبادلے میں دو پولیس اہلکار محمد اختر ، منیر اور مغوی حق نواز جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا۔
ڈی پی او راجن پور اصف شہزاد کا کہنا ہے راجن پور کے ٹرائبل علاقہ میں جلد گرینڈ آپریشن کرکے اغواکاروں اور ڈاکووں کا صفایا کیا جائے گا۔