کوٹلہ( ارب علی خان)راجہ سجاد حسین باڑا صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ حلقہ پی پی 115کے زیر اہتمام موضع پنڈی ہاشم چوک میں عظیم الشان انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا اس مو قع پر مہمان خصوصی سالا نہ قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ تھے جب کہ MNA ملک شکیل اعوان روالپنڈی ، MPA ملک علی رضا سابق وزیر کشمیر قانون سا ز اسمبلی چوہدری رخسار احمد ،سا بق ایم این اے ملک جمیل اعوان ، ملک انور لہڑی ، ملک اسد حنیف اعوان نے بھی خصوصی شرکت کی جلسہ میں سینکڑوں معززین ، نوجوانوں اور ووٹروں سپورٹروں نے شرکت کی اس مو قع پر عوام سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری عابد رضا کو ٹلہ نے کہا کہ میری زندگی کا عزم اورجدو جہد یہی ہے کہ گجرات کے عوام کے ساتھ ظلم و ستم کر نیوالوں اور گجرات کو اجھاڑنے والوں کو اجھاڑ دوں گا اور ان کا سر عام احتساب کر وں گا 4دسمبر کادن احتساب کا دن ہے عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے ان کو بھگا دیں گے اور ان کی ضمانتیں بھی ضبط کر وا دیں اور انقلاب کی بنیاد رکھیں اپنے خطاب میں MNA ملک شکیل اعوان نے کہا کہ چوہدری برادران کے خون میں وفا داریاں تبدیل کر نا شامل ہے کبھی نواز شریف کبھی پرویز مشرف اور اب زرداری کی جھولی میں بیٹھتے ہیں عوام اور ملک سے ان کو بالکل لگائو نہیں ہے یہ صر ف اپنی ہوس اقتدار کو پورا کونا کے لئے کو شاں ہیں۔
زرداری نے ان کو اپنی بیوی کا قاتل کہا تھا اب دونوں مفادات کے حصول کے لئے ایک دوسرے سے اتحاد بنا رہے ہیں 4دسمبر کو ”شیر ” پر مہریں لگا کر کامیاب بنا ئیں اپنے خطاب میں سا بق ایم این اے ملک جمیل اعوان نے کہا کہ 2008ء کے الیکشن میں بھی چوہدری شفاعت حسین نے مجھے ڈرانے دھمکانے کی کو شش کی ہم سر خرو ہو ئے اور اب پھر میں وہی حربہ استعمال کر نے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ان بھی ان کو منہ کی کھانا پڑے گی ہم اپنے ساتھیوں کا تحفظ کر نا جا نتے ہیں کوئی غلط فہمی نہ رہے 4دسمبر کا دن ملک حنیف اعوان کی کامیابی کا دن ثابت ہو گا خطاب کر تے ہو ئے سابق وز یر آ زاد کشمیر قانون سا ز اسمبلی چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ آ ج پاکستان پر چوروں ڈاکوئووں اور لٹیروں کا قبضہ ہے قاتل اور مقتول اپنے دشمنوں کے ساتھ اتحاد بنا رہے ہیں آپ لوگ ووٹ کا صحیح استعما ل کر کے ان تمام اتحادیوں کو عبر تنا ک شکست سے دوچار کر یں اور 4دسمبر کو ”شیر” کو کامیاب بنا ئیں اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے MPA ملک غلام رضا نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے اسی لئے دن بدن اسکی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے میاں نواز شریف دین اور وطن سے دل حب رکھتے ہیں جب کہ مخالفین یہودی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے کام کر رہے ہیں آپ 4دسمبر کو میاں نواز شریف کو ووٹ ہیں اور یہو دی ایجنسیوں کو مسترد کر دیں۔
اپنے خطاب میں ملک انور لہڑی نے کہا کہ ہم گزشتہ 70سالوں سے مسلم لیگ (ق) سے وابستہ تھے ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ہم نے انھیں چھوڑا ہے ہم اپنے بھائی ملک اشفاق ڈوگہ کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کیلئے کام کر رہے ہیں 4دسمبرکو انشااللہ ”شیر” واضع برتری سے کامیابی حاصل کر ے گا جلسہ سے ملک اسد حنیف اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔