لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو دنیا نیوز نے حاصل کر لیا ہے۔
رپورٹ میں صرف مبہم انداز میں 2 وزیروں کا ذکر کیا گیا ہے لیکن کسی وزیر پر متنازع ترمیم کی واضح ذمہ داری نہیں ڈالی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے اصل بل کا مسودہ سینیٹ میں تقاریر کا ریکارڈ چیک کیا جبکہ مجوزہ بل میں پیش کی گئی ترامیم کا بھی جائزہ لیا۔
آئینی بل کا تنازع، تحقیقاتی رپورٹ مکمل، آج نواز شریف کو پیش کی جائے گی
رپورٹ کے مطابق ایوان کو بھیجے گئے بل پر صرف حافظ حمد اللہ نے اعتراض اٹھایا اور حلف کی پرانی عبارت بحال کرنے کی بات کی۔ راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں حافظ حمداللہ کے موقف کی میں نے بھی تائید کی تھی۔