راجہ فاروق حیدر نے ضلعی سیکرٹریٹ بھمبر میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب

Raja farooq haider

Raja farooq haider

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ نون آزادکشمیر کے مرکزی صدر و اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر نے ضلعی سیکرٹریٹ بھمبر میں پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل کے واقعہ میں بھمبر پولیس ممبر اسمبلی چوہدری طارق فارو ق ٹارگٹ کلنگ کرنا چا ہتی تھی حکومت کی کرپشن کیخلاف اسمبلی میں آواز بلند کرنے پر حکومت چوہدری طارق فارو ق کی آواز کو دبانا چاہتی ہے اللہ کو حاضر ناضر جان کر کہتا ہوں کہ میرا اور مسلم لیگ نون کے کسی بھی ممبر اسمبلی کا چوہدری مجید سے کوئی تعلق نہ ہے ہم حکومت کو کا م کرنے دینا چاہتے ہیں ہم نے نہ کوئی ذاتی مفاد لیا اور نہ ہی کوئی حکومت سے خفیہ ڈیل کی ہے۔

حکومت ناجائز خالصہ پر لوگوں کو مالکانہ حقوق دینا چاہتی ہے جسکی ہم نے اسمبلی کے اندر مخالفت کی ہے حکومت کے پاس کرپشن ،چور بازاری ،اقرباء پروری اور میرٹ کی قتل عام کے سوائے کچھ نہ ہے گریڈ 1سے لیکر گریڈ 18تک پوسٹوں کی خریدو فروخت جاری ہے مجید حکومت کی پالیسی ہے کہ ہر مال لوٹو اور زرداری پہنچاؤ موجودہ حکومت بدمعاش حکومت ہے جسکو نہ شرم ہے نہ حیاء جب تک اس حکومت سے چھٹکاراہ نہیں ہوگا آزادکشمیر میں امن قائم نہیں ہو سکتا انہوں نے کہاکہ میرپور میں MDAکا پنڈورا بکس کھلے گا تو پتاچلے گا کہ کتنے وزیروں نے 6،6کروڑ کمائے MUSTیونیورسٹی سمیت بڑے بڑے ٹھیکوں میں کرپشن کی جارہی ہے اور کمیشن بانٹا جا رہا ہے زکوة فنڈ کا منافع زرداری ہاؤس میں الیکشن کیلئے بھیجا جا رہا ہے ۔

بھمبر میں مسلم لیگ کے کارکنان اور شہید کارکن کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں بھمبر میں مسلم لیگ کے کارکنان پر بھمبر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کھلی دہشت گردی ہے پولیس کی وردی میں اجرتی قاتل شامل تھے جو چوہدری طارق فارو ق کی جان لینا چاہتے تھے مسلم لیگ کے پر امن جلوس پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ہمارا 1کارکن شہید ہوا ہم اپنے کارکن کے خون کو رائیگا ں جانے نہیں دینگے اور اس بات کا کھوج لگائیں گے کہ کس کی ایماء پر یہ سارا واقعہ رونما ہوا اس سارے واقعہ پر بھمبر کے لیگی کارکنان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ مقامی سطح پر جو بھی پروگرام ترتیب دیں گے ہم اس کے ساتھ ہونگے اور کرپٹ ٹولے سے آزادکشمیر کی عوام کو نجات دلائیں گے اور علی باباچالیس چوروں کی ٹیم کو بھگا کر دم لیں گے ۔اس موقع پر ممبران اسمبلی چوہدری طارق فارو ق،ڈاکٹر نجیب نقی ،شوکت علی شاہ ،کرنل عبدالغنی نور ،چوہدری محمد سعید ،چوہدری رخسار احمد ،علی زمان راجہ ،راجہ اللہ دتہ ،راجہ صداقت ،راجہ مقصود احمد خان ،کرنل وقار اور دیگر بھی موجود تھے ۔