دبئی: (طاہر منیر طاھر) پاکستان کے سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ساڑھے چار سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور راجہ پرویز اشرف کو نیا وزیراعظم بننے پر دوبئی میں پاکستان پیپز پارٹی کے جیالوں نے جشن منایا اور مٹھایاں تقسیم کیں۔پی پی پی دوبئی کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں امارات بھر سے پی پی پی کے جیالوں نے شرکت کی۔
اس تقریب کی مہمان خصوصی فلم اور ٹی وی کی ادا کارہ مدیحہ شاہ جبکہ پی پی پی امارات کے راھنماؤں میاں منیر ہانس، سردار جاوید یعقوب، چودھری محمد شکیل، راجہ محمد سرفراز، محمد یوسف بٹ، پرنس اقبال گورائیہ، چودھری محمد ناصر، راؤ محمد طاہر، میاں محمد شہباز اور چودھری کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے سید قیوم شاہ، میاں عمر ابراہیم، انیس الرحمٰن، اشتیاق لطیف، بابر عزیز بھٹی اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
ppp dubai
اس موقع پر پی پی پی امارات کے راھنما میاں منیر ہانس اور مھمان خصوصی مدیحہ شاہ نے تقاریر کرتے ہوئیکھا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مضاھمتی پالیسی کی جو بنیاد ڈال ھے وہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد ہیں جس کی حلیہ مثال راجہ پرویز اشرف کا وریراعظم بننا ہے۔ اُنہوں نے کھا کہ صدر نہ صرف پی پی کے ساتھیوں بلکہ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں تا کہ ملک میں جمہوریت کا سلسلہ چلتا رھے۔
مقررین نے کھا کہ نئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف قوم کے لئے امید کی کرن میں اور امید ہے کہ وہ اپنے عام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
تقریب کے میزبان راجہ محمد سرفراز نے کھا کہ پاکستان کا اھم مسئلہ لوڈشیڈنگ کا ھے جس کا حل ساری قوم چاہتی ہے لہٰزا ھم خوشی کے اس موقعے پر امید کرتے ہیں کہ راجہ پرویز اشرف اپنے سابقہ وعدوں کو نبھاتے ہوئے ملک سے لوڈ شیڈنگ دور کریں گے۔ اس موقع پر تقریب میں موجود تمام شرکاء نے ایک دوسرے کو مٹھائی نھی کھلائی جبکہ مدیحہ شاہ بھی لوگوں کو مٹھائی کلاتی رھیں۔
مقررین نے سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کھا کہ اُنہوں نے پی پی پی سے وفاداری کی بہترین مثال قائم کی ہے جو پی پی پی کی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔