راجیش کھنہ کی حالت نازک،چار روز سے کھانا پینا چھوڑ دیا

rajesh khanna

rajesh khanna

ممبئی : (جیو ڈیسک) لیجنڈ راجیش کھنہ کی حالت تشویشن ناک ہے۔انہوں نے چار روز سے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔ ممبئی میں راجیش کھنہ کے میجنر کا کہنا ہے کہ ماضی کے سپر اسٹار گھر پر ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔

کچھ عرصہ قبل راجیش کھنہ کو طبیعت کی خرابی کے باعظ ممبئی کیلیلا وتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حالت سنبھلنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھر منتقل کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ان کی اہلیہ ڈمپل کپاڈیا بھی ان کی تیمارداری کے لیئے موجود ہیں۔

سن انیس بیاسی سے فلمی جوڑے نے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے۔ان کی دو بیٹیان ٹوئینکل اور رنکی کھنہ بھی والد کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔