لندن(جیوڈیسک) لندن سروں کے بے تاج بادشاہ، راحت فتح علی خان نے لندن میں سجی موسیقی کی محفل اپنے نام کر لی، ایسے رنگ جمایا کہ حاضرین جھوم اٹھے۔ لندن کے ویمبلے ارینا میں سجی ایشین میوزک ایوارڈ کی تقریب،جس میں مشہور پاکستانی گلوکار ، راحت فتح علی خان نے اپنے مشہور ترین گیت گا کر، سحر طاری کر دیا۔
دس ہزار سے زائد شائقین سے سجی اس تقریب میں تقریبا 20 گلوکاروں اور میوزک بینڈز نے اپنا حصہ ڈالا ،لیکن جب ،دم مست قلندر ،کے سر بکھرے تو حاضرین بے ساختہ جھوم اٹھے۔اس رنگا رنگ میوزیکل ایوننگ کے بے تاج بادشاہ تھے۔
راحت فتح علی خان ،جنہوں نے کئی ایوارڈز اپنے نام کئے،جن میں 10 انٹرنیشنل ایکٹ اور ایک Artist of the decade شامل ہیں۔ایوارڈ ز کو سروں کے بادشاہ نے اپنے استاد مرحوم نصرت فتح علی کے نام کیا۔اس موقع پر ،کئی دیگر پاکستانی گانوں نے بھی اپنا رنگ جمایا،جن میں جگنی سر فہرست رہا۔